چیف کمشنر ایف بی آر کا گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کادور ہ

چیف کمشنر ایف بی آر کا گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کادور ہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ٹیکس آگاہی ہفتہ کے سلسلے میں چیف کمشنر ایف بی آر گوجرانوالہ خالد جمیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا

جہاں صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی اور نائب صدر فیصل ستار مغل نے سینئر و ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر زون ٹو علی عدنان خان نے کہا کہ ٹیکس دہندگان اور اداروں کے درمیان مضبوط تعلق وقت کی اہم ضرورت ہے ، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کسی بھی معیشت کا اہم اشاریہ ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں ٹیکس کم ہیں، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کیلئے کمپلائنس اور ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے ۔ گوجرانوالہ ملک کے ٹاپ پانچ صنعتی شہروں میں شامل ہے اور اس آگاہی کا مقصد لوگوں کو نظام میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے ۔ چیف کمشنر ایف بی آر خالد جمیل نے خطاب کرتے کہا کہ جب زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے تو ٹیکس کی شرح میں کمی ممکن ہو سکے گی۔ اس موقع پر صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ نے ایف بی آر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کاروبار کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث صنعتکاروں کیلئے عالمی منڈی میں مقابلہ مشکل ہو رہا ہے ، لہٰذا ٹیکس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں