خطرناک عمارت پر5کلاسیں اسلامیہ ہائی سکول منتقلی کا حکم

خطرناک عمارت پر5کلاسیں  اسلامیہ ہائی سکول منتقلی کا حکم

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )خطرناک عمارت پر غوثیہ ہائی سکول کی پانچ کلاسیں اسلامیہ ہائی سکول منتقل کرنے کا حکم ،اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گجرات نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ۔

غوثیہ ہائی سکول کی عمارت کے بعض حصے بوسیدہ قرار دیئے گئے ہیں طلبا و طالبات کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ششم سے دہم جماعت تک کو عارضی طور پر اسلامیہ ہائی سکول منتقل کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو اور طلبہ محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں