دوموٹر سائیکل سوار ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی

 دوموٹر سائیکل سوار ٹرک  کی زد میں آکر شدید زخمی

کامونکی(کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ۔

چھانگا مانگا کا اکتیس سالہ شبیر اور چوبیس سالہ وقاص موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ گھنیا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دونوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں