گجرات:ڈرگز ایکٹ کی خلاف ورزی پر فارمیسی سیل
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )محکمہ صحت گجرات کی جانب سے مختلف میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کا معائنہ کیا گیا۔
جہاں ادویات کی دستیابی، مستند فارماسسٹ/کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی اور ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔کارروائی کے دوران ایم حسن فارمیسی گجرات کا خلاف ورزیوں پر چالان کیا گیا اور متعلقہ جگہ کو ڈرگز ایکٹ کے تحت سیل کر دیا گیا جبکہ کیس مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیا گیا۔