موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار
چیچہ وطنی، غازی آباد(نمائندہ دنیا، نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف کامیاب کا رروائی، لاکھوں روپے مالیت کی 10 موٹر سائیکلیں، 1 رکشہ برآمد کرلئے گئے ۔
ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کے ا حکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ نزاکت عرف نزاکتی اور اس کے 2ساتھیوں کو گرفتارکر کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 موٹر سائیکل اور 1 رکشہ برآمد کر لیا جسے ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیاگیا۔