یونین کو نسل ونجووالی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کے عہدیداروں کا تقرر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رمضان المبارک کی ساعتیں اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں کی مغفرت کے لیے بہار کی مانند اور رضا و خوشنودی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار زونل امیر جماعت اسلامی وزیرآباد حافظ فرحان منیر بٹ نے یونین کونسل ونجووالی میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے رہنما ارسلان احمد بٹ، دانش علی اسد گوندل و دیگر بھی موجود تھے ۔ افطار ڈنر کے موقع پر یونین کونسل ونجووالی کیلئے دانش علی کو صدر جماعت اسلامی یوتھ اور اسد گوندل کا بطورجنرل سیکرٹری تقرر کیا گیا اور غضنفر علی ، ذیشان حیدر کو نائب صدر مقرر کیا گیا ۔