سوڈان کی وزارتِ توانائی کے وفد کا اسکانکم دفتر کا دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر )سوڈان کی وزارتِ توانائی سے منسلک اعلیٰ سطحی وفد کا اسکانکم جدہ آفس کا دورہ کیا۔
مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سوڈان کی وزارتِ توانائی سے منسلک انجینئر عبداﷲ حمودہ (پراجیکٹ ڈائریکٹر) اور نیشنل انرجی اینڈ انجینئرنگ کمپنی سوڈان کے فنانشل ڈائریکٹر مسٹر اظہری عبدالباسط الخلیفہ پر مشتمل وفد نے منگل کے روز اسکانکم جدہ آفس کا دورہ کیا۔ بعد ازاں شفقت محمود نے بتایا کہ جلد پاکستان اسکانکم کا وفد سوڈان کا دورہ کرے گا تاکہ توانائی کے شعبے میں موجود مواقع کا جائزہ لیا جا سکے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔