وکیل رہنما کامران اولکھ کا نوشہرہ میں مزید عدالتوں کے قیام کا مطالبہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ ورکاں میں عوام کو فوری اور سستے انصاف کے فراہمی اور عدالتی نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لئے نئی عدالت قائم کی گئی ہے۔
جس میں سول جج عبدالمجید نوشہرہ ورکاں تعینات کیا گیا ہے ۔وکلا رہنما کامران اولکھ نے کہا کہ مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مزید ایک ایڈیشنل سیشن جج اور دو سول عدالتوں کا قیام انتہائی ضروری ہے تاکہ عدالتی نظام میں تیزی آئے اور عوام کو بروقت انصاف مہیا ہو سکے ۔