مقدس ماہ میں دل کھول کر زکوٰۃ خیرات تقسیم کرنی چا ہیے :پرویز اقبال
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ممتاز بزنس مین، چیف ایگزیکٹو پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری پرویز اقبال نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان اور عید کی خوشیوں میں ہمیں مستحق خاندانوں کا خیال کرنا چا ہیے اور اﷲ تعالیٰ کے د ئیے مال سے خرچ کرنا چا ہیے ۔
د بئی سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان ہمیں تقویٰ، پرہیزگاری کا درس دیتا ہے ،اس مقدس ماہ میں دل کھول کر زکوٰۃ، خیرات تقسیم کرنی چا ہیے ۔