گجرات:گاڑی سے اسلحہ برآ مد، 2افراد گرفتار

 گجرات:گاڑی سے  اسلحہ برآ مد، 2افراد گرفتار

گجرات (نامہ نگار )دولت نگر پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روک کر2 افراد کو گرفتارکرلیا جنکے قبضے سے ایک رائفل 222بور، ایک سٹل30بور برآمد ہوا ۔

ایس ایچ او شفقت محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی کار نمبر LED/2512 ماڈل2011 کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی مگر پولیس کی جانب سے گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا۔ ملزموں میں شبیر اوررضا علی سکنہ ڈوگہ شریف شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں