نوشہرہ ورکاں:میڈیکل سٹورز کا معا ئنہ ادویات کے نمونے لیبارٹری ارسال

نوشہرہ ورکاں:میڈیکل سٹورز کا معا ئنہ  ادویات کے نمونے لیبارٹری ارسال

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحصیل ڈرگ انسپکٹر حیدر علی نے سٹی نوشہرہ ورکاں کے میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا اور ادویات کے نمونے حاصل کر کے فرانزک لیبارٹری بھجوا د ئیے ۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت و تحفظ کیلئے غیر معیاری اور جعلی ادویات کی روک تھام ضروری ہے اور اس سلسلے میں مارکیٹ میں چھاپے مار کر ادویات کے معیار کی جانچ کی جاتی ہے ڈرگ ایکٹ کے مطابق غیر معیاری یا جعلی ادویات فروش کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہری محفوظ اور معیاری ادویات استعمال کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں