ڈسکہ :وار داتوں میں موبائل فون رقم‘ موٹر سائیکل چوری
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ عارف حسین کی چک گلاں روڈ پر کرایہ پر لی بلڈنگ سے 8لاکھ روپے کا سامان کیبل اور دفتری کرسیاں چوری ہو گئیں۔
گلہ تیلیانوالہ میں رانا وقاص فیملی کے ہمراہ گھرمیں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم عورت داخل ہوئی اورچارجنگ پر لگے دوموبائل فون اور 22ہزار روپے چوری کر کے لے گئی، آلومہار میں مجلس پر آئے محمداسامہ کا جیب سے پرس چوری جس میں 10ہزارروپے ، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کاڑد، یوایس بی اور ضروری کاغذات تھے ، بیڑھ میں خلاص رضا کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری، مندرانوا لہ امام بارگاہ کے باہر سے محمد شکیل کی موٹر سائیکل چوری، ماڈل ٹاؤن میں علی حمزہ کی اکیڈمی سے پانی والی موٹر، دوفرشی پنکھے اور مین سوئچ چوری ہوگئے ۔