انٹرنیٹ،موبائل کی جدید سہولتوں کے با عث عید کارڈز کی رسم دم توڑ گئی
تتلے عالی(نامہ نگار )انٹرنیٹ،موبائل کی جدید سہولتیں پیاروں کو عید کارڈز بھجوانے کی رسم دم توڑ گئی۔
تین دھائیاں قبل رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کاروباری مراکز،مارکیٹوں ‘بازاروں ،شاہراہوں پر عید کارڈز کی خریدوفروخت کیلئے سٹال سج جاتے تھے ،ان سٹالوں سے شہری اپنی من پسند کے عید کار ڈز کی خریداری کرکے ڈاکخانہ سے ٹکٹیں لگوا کر اندرون و بیرون ملک رشتہ داروں کو بھجواتے تھے ۔ انٹرنیٹ سروس،موبائل فون ودیگر جدید سہولیات میسر ہونے کی وجہ سے عید کارڈز کی خریدوفروخت بند ہو گئی ،لوگ دوست احباب رشتہ داروں کو انٹرنیٹ،موبائل پرلائیو پیغام بھیج کر عید مبارک کہہ دیتے ہیں۔