معاشی استحکام کیلئے پائیدار امن کی ضرورت ہے :عبدالو حید

معاشی استحکام کیلئے پائیدار امن کی ضرورت ہے :عبدالو حید

عدم برداشت نفرت‘تعصب‘معاشرے کی تباہی کا سبب بنتے ہیں:تقریب سے خطاب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )عسکری جنرل انشورنس کمپنی کے پریذیڈنٹ اینڈ چیف ایگزیکٹو عبدالوحید نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے تاجر برادری کا مثبت کردار ناقابل فراموش ہے ،انسانی فلاح و بہبود کے کام کرنیوالے ہی معاشرے کے اصل ہیرو ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عسکری جنرل انشورنس کمپنی کے سنیئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سرفراز احمد تارڑ کی طرف سے مقامی ہوٹل میں د ئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صنعتکاروں،تاجروں اور کاروباری شخصیت نے بھرپور شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ اور معاشی استحکام کیلئے پائیدار امن کی ضرورت ہے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ایمان،اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہونا ہوگا،عدم برداشت نفرت،تعصب،معاشرے کی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام اور دفاع کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے ،قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں