کٹھالہ انڈر پاس کو جدید طرز پر خوبصورت بنانے کیلئے کام شروع
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی ہدایت پر کٹھالہ انڈر پاس کو جدید طرز پر خوبصورت بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ۔
اس منصوبے پر تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ پرانی ٹائلز کو اکھاڑ کر دیواروں پر پلستر کیا جارہا ہے جبکہ انڈر پاس کو دیدہ زیب بنانے کیلئے خوبصورت گرافکس اور آرٹ ورک کا کام بھی جاری ہے ۔بارش کے پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس میں ڈسپوزل سسٹم بھی بنایا جارہا ہے تاکہ پانی جمع ہونے کی شکایات کا مستقل حل ممکن ہو سکے ۔