روزہ سچائی کا نظام قائم کرنے کا درس دیتا ہے :عمرا ن عصمت
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )روزہ سچ اور سچ کے نظام کے قیام کا درس دیتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا جوش وولولہ پورا سال معاشرے میں قائم رہے تاکہ۔۔۔
ظلم واستحصال کا نظام خود بخود دم توڑ جائے ، رمضان کے روزے ایک ہی وقت میں تمام مسلمانوں پر فرض کئے گئے ،غرض یہ ہے کہ اجتماعی نظام قائم کیا جائے انفرادی حوالے سے کوئی بھی عبادت اور کوشش نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی۔ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمران عصمت چودھری ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس اور سابق چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن مہر شکیل اعظم نے سیاسی شخصیت انجینئر سلمان کی طرف سے د ئیے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجنید اقبال،طیب بٹ،افتخار احمد بٹ، عظیم نصر اللہ چیمہ،اکبر اعظم مغل،صدر رحمانی فاؤنڈیشن منظور حسین پھول،کاشف محمود خان،بابوحامد منظور ودیگر نے بھی خطاب کیا۔