بیوی او رساس کو تشددکانشانہ بنانے والے کیخلاف مقدمہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )بیوی او رساس کو تشددکانشانہ بنانے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ۔
موضع گلوٹیاں خورد کی رحمینہ نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا خاوند حامد اصغر نشہ کا عادی ہے اس کی والدہ نے اس کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے بیوی اور اسکی والدہ کوتشددکانشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔