ترقیاتی منصوبوں سے سیوریج مسائل ختم ہونگے :کاشان بٹ

ترقیاتی منصوبوں سے سیوریج مسائل ختم ہونگے :کاشان بٹ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے رات گئے شہر بھر میں اربوں روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ،

کچہری چوک (ظہور الٰہی سٹیڈیم) میں 100 کیوسک ڈسپوزل سٹیشن اورپائپ لائن کے کام کا جائزہ لیا ، انہوں نے بولے پل سے جلالپورجٹاں رو ڈ پر تقریباً 2کلومیٹر طویل HDPE پائپ لائن کی تنصیب کے کام سمیت جاری کھدائی، پائپ لائن بچھانے اور دیگر تعمیراتی مراحل کا معائنہ کیا، تکنیکی عملے سے کام کے معیار اور رفتار کے حوالے سے معلومات حاصل کیں،منیجنگ ڈائریکٹر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کام کی رفتار مزید بڑھائی جائے جبکہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی ٹیمیں شب و روز محنت کر رہی ہیں تاکہ شہر میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے ،کاشان حفیظ بٹ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں نکاسی آب کے مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں