رمضان کا پیغام انسان کے اندر تقویٰ اور خوفِ خدا پیدا کرنا :حافظ غلام مصطفی

 رمضان کا پیغام انسان کے اندر تقویٰ  اور خوفِ خدا پیدا کرنا :حافظ غلام مصطفی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )جماعتِ اسلامی سٹی نوشہرہ ورکاں کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق  اس موقع پر ضلعی رہنما پروفیسر حافظ غلام مصطفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا اصل پیغام انسان کے اندر تقویٰ اور خوفِ خدا پیدا کرنا ہے تقویٰ اختیار کرنے سے انسان کی زندگی میں نیکی، دیانتداری اور اخلاص پیدا ہوتا ہے اور معاشرہ امن و سلامتی کا گہوارہ بن جاتا ہے روزہ انسان کو صبر، برداشت اور دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کرنے کا درس دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں