عید سے قبل مہنگائی کا طوفان ‘ غریب اور متوسط طبقہ پر یشان
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عیدالفطر سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اورمہنگائی کا طوفان شہری چکرا کر رہ گئے ،
عیدالفطر سے قبل بے تحاشہ مہنگائی نے غریب اورمتوسط طبقے کے افراد کی خوشیاں چھین لیں ۔ بازاروں کی رونقیں تو بڑھ چکی ہیں اورنت نئی جیولری تو موجود مگر گاہک غائب ہے ۔ بڑھتی مہنگائی نے آرٹیفیشل جیولری بھی خواتین کی پہنچ سے دور کر دی ۔ بازاروں میں جھومر ،انگوٹھیاں ،ہار اور چوڑیوں کی قیمتیں دگنی ہو گئیں ۔ خواتین جیولری پسند تو کرتی ہیں لیکن قیمتیں سن کر بے بسی کی تصویر بن جاتی ہیں ۔ دکاندار وں کا کہنا کہ مہنگائی سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے ہول سیل میں اشیا کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں ، لوگ آتے ہیں مگر قیمتیں سن کر واپس چلے جاتے ہیں ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت قیمتیں بہت زیادہ ہیں ، حکومت مہنگائی پر قابو پائے تاکہ ہم بھی عید کی تیاری کر سکیں ۔