اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کی جانب سے کریانہ سٹورز پر پرائس چیکنگ

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کی جانب  سے کریانہ سٹورز پر پرائس چیکنگ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے مختلف کریانہ سٹورز اور دکانوں پر پرائس چیکنگ اور ڈی سی کاؤنٹرز کا معائنہ کیا ۔

معائنے کے دوران اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی اور ڈی سی کاؤنٹرز پر مقررہ قیمتوں کی پابندی کو چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈی سی کاؤنٹرز کو مؤثر طریقے سے فعال رکھا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ گرانفروشی یا سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں