سیالکوٹ :ٹرک اور کار میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے با عث ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ بنگلہ چوک شہباز پور پل کے تیز رفتار ٹرک کا کار سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں میں بسنت پور کا رہائشی52سالہ ملک حبیب اور 31سالہ ذیشان سکنہ سرگودھا شدید زخمی ہوگئے ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملک حبیب موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 31سالہ ذیشان کو زخمی حالت میں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد سمبڑیال ہسپتال منتقل کر دیا ۔