مسلم ممالک میں امریکی اڈوں کو ختم کیا جائے :ڈاکٹر طارق

 مسلم ممالک میں امریکی اڈوں کو ختم کیا جائے :ڈاکٹر طارق

گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے ا میروصدرملی یکجہتی کونسل پنجاب شمالی ڈاکٹرطارق سلیم نے گزشتہ روز ضلع کونسل گجرا ت کے زیراہتمام منعقدہ قرآن و یوم پاکستان کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ،

 اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ اشتیاق کاظمی، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، جاوید بٹ صدر انجمن تاجران، وقاص سکندری، سید الطاف عباس کاظمی بھی اس موقع پر موجود تھے ، شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ اگر امت مسلمہ امت واحدہ بن جائے تو طاغوت کبھی مسلمانوں پر حملہ آور نہیں ہو سکتا،ایران کے رہبر آیت اﷲ خامنہ ای کی شہادت عالم اسلام کے لئے بڑا صدمہ ہے ایران پرحملے سے امریکی صدرٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی صورت میں ا من کاڈھونگ بے نقاب ہوگیا،امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کو روکنے کے لئے عالم اسلام اپنا کردار ادا کرے ،مسلم ممالک میں امریکی اڈوں کو ختم کیا جائے ،ایران ہی نہیں استعماری صیہونی قوتوں کے لئے ہر اہم مسلم ملک خطرناک ہے اور پاکستان ہی ان کا اصل ہدف ہے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ماہ رمضان پوری امت کو قرآن و سنت پر متحد ہونے کا پیغام ہے ،خطہ اور عالمی حالات گھمبیر ہوگئے ہیں ، اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام نے امریکہ و اسرائیل کی منہ زور غنڈہ گردی کو لگام ڈال دی ،عالم اسلام کی قیادت ایران اور افغانستان کی صورت حال سے لاتعلق نہ رہے ، حالات اور عالمی تناظر میں فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اپنا فعال اورموثر کردار ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں