عمران خان ڈیل اور ڈھیل کا حصہ نہیں بنیں گے :ناصر چیمہ
حکمران جماعت پی ٹی آ ئی کارکنوں کے ساتھ انتقامی سیاست کا کھیل کھیل رہی
راہوالی(نمائندہ دنیا )رکن صوبائی اسمبلی چودھری نا صر چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نڈر بیباک اور اصول پرست لیڈر ہیں ، وہ کبھی سیاسی اصولوں پر سودے بازی نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی ڈیل اور ڈھیل کا حصہ بنیں گے ، وہ دلیری کے ساتھ ظلم وجبر ناانصافی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور بلاجواز جیل کی صعوبتوں کو برداشت کر رہے ہیں ، جھکنا ان کے خمیر میں شامل نہیں ، وہ اصولی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے ۔سابق چیئرمین محمد اقبال پوماں باٹھ ،نبی احمد وڑائچ ،حاجی ارشد وڑائچ ،غلام مصطفی وڑائچ ، آصف وڑائچ سکنہ پپناکھہ ، استخار احمد ڈھانجہ سے دوران گفتگو انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مسلط شدہ حکمران جماعت سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا ہے اور نہ کریں گے ایسی سازشیں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اصولی موقف پر ڈٹے رہنے سے ہی حکمران جماعت پی ٹی آ ئی کارکنوں اور رہنماؤں کے ساتھ انتقامی سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے اور ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھارہی ہے اسکے باوجود کارکنوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکی ، حکمران جماعت کی جانب سے دی جانے والی تکلیفیں اور صعوبتیں پہلے دن کی طرح برداشت کررہے ہیں عوام آج بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور مستقل مزاجی پر قائم ہیں اور قائم رہیں گے ۔