حافظ آباد:فرائض میں غفلت پر ڈی ایس پی صدر ثنا اللہ معطل

 حافظ آباد:فرائض میں غفلت پر  ڈی ایس پی صدر ثنا اللہ معطل

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈی ایس پی صدر ثنا اﷲکو مس کنڈکٹ اور اورفرائض میں غفلت پر معطل کردیا گیااور انہیں فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈی ایس پی ثنا اﷲ نے سائلین کے ساتھ ناروارویہ اور فضول گفتگو معمول بنا یا ہواتھا جس کی وجہ سے انکے خلاف کافی شکایات پائی جارہی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں