وزیرآباد میں 7ارب روپے سے ترقیاتی منصوبوں کا آ غاز

وزیرآباد میں 7ارب روپے سے ترقیاتی منصوبوں کا آ غاز

سیوریج، واٹر سپلائی اور سڑکوں و گلیوں کی تعمیر نو ہو گی:وقار چیمہ کی شہریوں سے گفتگو

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر میں7ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، سیوریج واٹر سپلائی اور سڑکوں و گلیوں کی تعمیر نو ہو گی، شہر وزیرآباد پنجاب کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ نے سابق کونسلر سیٹھ ندیم ،سیٹھ اشفاق و دیگر سے نظام آباد محلہ سیٹھاں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے موجودہ حکومت کے عوام دوست وژن کی عکاسی کرتے ہیں جن کا مقصد وزیرآباد کو ایک جدید اور مثالی شہر بنانا ہے ،منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور صحت کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت میں وزیرآباد کو نظر انداز کیا گیا تاہم اب مسلم لیگی حکومت کی خصوصی توجہ کے باعث شہر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بنیادی سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں