مسیحی ملازمین کا ایسٹر سے قبل یکم اپریل کو تنخواہیں دینے کا مطالبہ
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )شاہین بلدیاتی اینڈ سٹاف ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین اسحاق کھوکھرنے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب ،
کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسٹر کا تہوار 5اپریل کو آرہاہے ،حکومت کو چا ہیے کہ وہ اس تہوار کے پیش نظر تما م کرسچین ملازمین اور سینٹری ورکرز کو تنخواہیں کی ادائیگی یکم اپریل کو یقینی بنائے کیونکہ ستھراپنجاب پروگرام کی نجی کمپنی سینٹری ورکرز کو دیر سے تنخواہیں اداکرتی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑتاہے ۔