قوم ملک کی سالمیت و استحکام کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرے :چودھری اثمار مٹو
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن)کے رہنما چودھری اثمار مٹو نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی اولین ترجیح کسی بھی دوسرے ملک سعودیہ ایران اور افغانستان کے بجائے صرف اور صرف پاکستان ہونی چاہیے کیونکہ۔۔۔
پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پوری قوم ذاتی، لسانی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو مقدم رکھے اور ملک کی سالمیت و استحکام کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرے ۔