نشہ آور گٹکا،سپاری کے ہزاروں ساشے برآمد ،سٹور مالک گرفتار
راہوالی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)تھانہ کینٹ پولیس نے فوڈ سیفٹی آفیسر گوجرانوالہ کی رپورٹ پر محلہ جمیل راہوالی کے جنرل سٹور سے مضر صحت نشہ آور گٹکا اور سپاری کے ہزاروں ساشے برآمد کرکے سٹور مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر سلیمان جاوید بٹ کے مطابق انہوں نے ٹیم کے ہمراہ ملنے والی خفیہ اطلاع پر شرقی راہوالی کے محلہ جمیل پورہ کے ارسلان منیر کے جنرل سٹور پر چھاپہ مارا تو وہاں سے سٹور کیا ہوا نشہ آور گٹکا اور سپاری کے ہزاروں ساشے برآمد ہوئے ۔