یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا اجلاس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع سیالکوٹ کا اجلاس زیر صدارت احسان دیال سروبے میں رہائش گاہ ملک اصغر اعوان منعقد ہوا۔
یوم انہدام جنت البقیع منانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔طاہر حسین شیرازی جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع سیالکوٹ نے بریفنگ دیتے بتایا کہ یوم انہدام جنت البقیع کی پر امن ریلی 8 شوال 28 مارچ دوپہر 2 بجے اگوکی چوک سے نکالی جائے گی۔ ضلع بھر سے مومنین شرکت کرینگے ۔اجلاس میں انجمن اثناعشریہ سیالکوٹ کے صدر علی مقدس رضوی ، صفدر رضوی ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ گوجرانولہ ریجن کے جنرل سیکرٹری باؤ رفیق، غلام عباس کاظمی ڈپٹی ناظم الامور ریجن گوجرانولہ،ضلعی ناظم الامور علی حسین بخاری، رابطہ سیکرٹری ضیغم عباس ترمذی ، غلام شبیر کاظمی صدر تحصیل ڈسکہ ودیگرنے شرکت کی۔