تتلے عالی نوشہرہ روڈ کی توڑ پھوڑکے بعد ٹھیکیدار غائب

تتلے عالی نوشہرہ روڈ کی توڑ پھوڑکے بعد ٹھیکیدار غائب

گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ،فوری تعمیرکرانے کامطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار)سڑک کی توڑ پھوڑکے بعد ٹھیکیدار غائب،تتلے عالی سے نوشہرہ روڈ کی آر سی سی تعمیرکیلئے ہیوی مشینری کاا ستعمال کرکے رمضان کے دوسرے عشرہ میں سڑک کو لمبائی میں ایک طرف سے اکھاڑکر ملبہ بھی اٹھا لیا گیاتھا لیکن ایک گزشتہ ایک ماہ سے ٹھیکیدار،عملہ،مشینری سمیت غائب ہونے سے تتلے عالی مین چوک گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ اور نوشہرہ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں ۔اکھاڑی گئی سڑک پر بارشی پانی کھڑا ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔تاجر رہنماؤں حافظ ارشد،سیٹھ عمران،عبدالرحمن گادی،ڈاکٹر شہباز بھٹی،سردار جمشید ،چودھری عظمت کا کہنا ہے کہ رمضان میں سڑک توڑنے سے عید پر تاجروں اورگاہکوں کو بھی پریشانی کا سامنا رہا۔انہوں نے حکام سے سٹرک فوری تعمیر کرانے کامطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں