اگیگا کے زیر اہتمام نجکاری کیخلاف احتجاجی کانفرنس
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا)کے زیر اہتمام سکولوں اور دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری، 17-اے رول، پنشن اصلاحات اور لیو انکیشمنٹ کے خاتمے کیخلاف گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن ہال میں احتجاجی کانفرنس کی گئی۔
مختلف ی محکموں کی ملازمین نے شرکت کی۔شرکانے وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا۔ اگیگا کے رہنما رحمان باجوہ نے خطاب میں کہا حکومت فوری مطالبات منظور کرے ، مطالبات منظور نہ ہونے پر 31 مارچ کو لاہور میں احتجاج اور سکولوں اور سرکاری اداروں کی تالہ بندی کی جائیگی ۔