حادثہ میں جاں بحق دو سگے بھائیوں کی نماز جنازہ ادا

 حادثہ میں جاں بحق دو سگے  بھائیوں کی نماز جنازہ ادا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے سینئر ممبر اعجاز سدھو کے دو لخت جگر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے دو سگے بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقہ لکھن پور پسرور روڈ پر کار حادثہ میں پانچ نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے ۔ جن میں دو سگے بھائی 18سالہ عبدالرحمان اور 14 سالہایان کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں ولانے میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر ارمغان سبحانی، خالد وسیم ایڈووکیٹ،نیر عباس، حافظ عبداﷲ ایڈووکیٹ، فیصل سہیل، افتخار خان، ظفر باجوہ، عظیم بٹ، آصف گھمن سمیت سیاسی و سماجی و مذہبی رہنماؤں اور ڈائریکٹرز ماڈل ٹاؤن سوسائٹی ممبران ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں