ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کیلئے نقد انعام ، تعریفی سرٹیفکیٹ
منڈی بہاؤالدین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کو بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
ڈی پی او عبدالرحیم شیرازی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر بٹ کو بھی فیلڈ میں بہترین ڈیوٹی کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کلاس تھری سے نوازا۔