حافظ اشرف رضا قادری ؒ کے ایصال ثواب کیلئے محفل کاانعقاد
راہوالی(نامہ نگار)جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ کی اچانک ٹریفک حادثہ میں وفات سے جماعت اہلسنت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اس سے قبل علامہ حنیف چشتی ؒ کے انتقال اور تھوڑے عرصہ بعد انکے شاگرد حافظ اشرف رضا قادریؒ کی وفات نے دینی حلقوں میں جو خلا پیدا کیا ہے اسے پورا ہونے میں بہت دیر لگے گی ۔
ان دونوں استاد شاگردوں نے راہوالی اور گردونواح میں دینی مدرسوں خصوصاً بچیوں کی دینی تربیت کیلئے جو جامعہ للبنات قائم کیے وہ قابل تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت کے صوبائی، ضلعی و مقامی علمائے کرام اور سماجی رہنماؤں سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، علامہ عبدالحمید چشتی، پیر خالد حسن مجددی، علامہ رفیق رضوی، پروفیسر شبیر حسین چشتی، قاری اویس ظفر ودیگرنے جامعہ مسجد حضرت جتی شاہ جمال میں حافظ اشرف رضا قادری ؒ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل سے خطاب میں کیا ۔