قتل کے مجرم کو سزائے موت 5 لاکھ معاوضہ ادائیگی کا حکم

 قتل کے مجرم کو سزائے موت  5 لاکھ معاوضہ ادائیگی کا حکم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ ملک نثار نے حافظ قرآن کوچھری کے وار سے قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے معاوضہ ادائیگی کا حکم دیدیا ۔

عدالت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کا قتل کا مقدمہ ملزم تنویر کیخلاف زیر سماعت تھا ۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رفاقت علی نے میڈیا کو بتایا کہ تنویر نے گلہ رمضان مہر والا میں 17 مارچ 2025 کوحافظ احمد کو قتل کردیا تھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں