غیر ملکی ایجنڈے پر بات کرنیوالوں کو ہٹا دیاجائے :امن کمیٹی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ) جو پاکستان کیخلاف اور غیر ملکی ایجنڈے پر بات کرتے ہیں انہیں عہدوں سے ہٹا دینا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار امن کمیٹی کے عہدیداران اور مختلف مکاتب کے علما نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
گوجرانوالہ پریس کلب میں غلام رضا نقوی صدر شیعہ علما کونسل گوجرانوالہ کی سربراہی میں علما نے پریس کانفرنس کی جس میں یوسف کھوکھر ممبر امن کمیٹی ،علی عباس نقوی ،چیئرمین تحفظ ازاداری کونسل کامونکی،علامہ کاظم ترابی ممبر امن کمیٹی، علامہ اکبر نقشبندی ناظم اعلی اتحاد علمائے کونسل خاور بخاری ممبر امن کمیٹی ،علامہ خالد محمود سرفرازی صدر جے یوآئی ودیگر موجود تھے ۔ علما کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کیلئے تمام مکاتبِ فکر متحد ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پالیسیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کے تناظر میں پاکستان میں بدامنی کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔