انسپکٹر آصف ندیم گلزار اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون میں احتساب کا عمل جاری،
انسپکٹر آصف ندیم گلزار کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کر کے زونل آفس کلوز کر دیا گیا۔ جسکی بابت ایک چارج شیٹ بھی جاری کی جائے گی۔ ڈائریکٹر محمد بن اشرف کا کہنا ہے کہ پبلک سروس ڈیلیوری سے کوتاہی اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں افسروں کا سخت محکمانہ محاسبہ کیا جائے گا۔