وزیرآباد :ہسپتال رہائشی کالونی کے گھر چوری کی وار دات

وزیرآباد :ہسپتال رہائشی کالونی کے گھر چوری کی وار دات

نا معلوم چور تالے توڑ کر ،زیورات ، غیر ملکی کرنسی ،اڑھائی لاکھ روپے لے گئے

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سول ہسپتال رہائشی کالونی میں نامعلوم چوروں نے ہسپتال ملازم کے گھر کا صفایا کر دیا،5 تولے طلائی زیورات،5 ہزار یورو،ڈھائی لاکھ روپے ،کپڑے ،پرفیومز سمیت بینک اے ٹی ایم کارڈز و ضروری کاغذات چرا لئے ۔ تحصیل ہسپتال وزیرآباد کے سینئر ڈسپنسر ملک ممتاز احمد فیملی کے ہمراہ بھانجی کی شادی میں شرکت کے لیے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے کہ اس دوران نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور سیف الماری میں موجود پانچ تولے طلائی زیورات،5ہزار یورو،دو لاکھ پچاس ہزار روپے ،ان سلے کپڑے ،اے ٹی ایم کارڈز،پاسپورٹ و ضروری کاغذات کا صفایا کر گئے چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ۔متاثرہ خاندان جب شادی سے واپس گھر لوٹا تو گھر کے تالے ٹوٹے اور سامان بکھرا دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی۔ تھانہ سٹی وزیرآباد کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں