شیخ اسلم کی بصیرت تاجروں کیلئے مشعل راہ :علی ہمایوں
سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر کی یاد میں ریفرنس ، ملک بھر سے رہنمائوں کی شرکت
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام سابق صدر جی سی سی آئی و سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیخ محمد اسلم مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے ممتاز قائدین بشمول چیئرمین بی ایم پی و نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار، سابق سینیٹر و سابق گورنر کے پی کے حاجی غلام علی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی عون علی، سابق سینئر نائب صدر کراچی چیمبر سلیمان چاولہ، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی میاں محمود، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی واحد سندل، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر تنویر احمد، ایکٹنگ صدر راولپنڈی چیمبر ظفر بختاوری، خواجہ شاہ زیب اکرم، مرزا عبدالرحمن، محمد ندیم، میاں محمد علی، اسد مشہدی، ثاقب رفیق، حنا منصب، ملک محسن خالد اور گوجرانوالہ چیمبر کے سابقہ صدور، سینئر رہنما و ایگزیکٹوممبرز سمیت دیگر اہم تجارتی رہنماؤں نے شرکت کی۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ نے کہا کہ شیخ محمد اسلم کی تاحیات تاجر برادری کے حقوق کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا وہ ایک ایسی قد آور شخصیت تھے جن کی بصیرت نئے آنے والے تاجروں کیلئے مشعلِ راہ رہے گی۔