منڈی بہاؤالدین:پیرا فورس نے سٹی ہسپتال کے سامنے پلازہ کو سیل کر دیا

منڈی بہاؤالدین:پیرا فورس نے سٹی  ہسپتال کے سامنے پلازہ کو سیل کر دیا

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے سٹی ہسپتال کے سامنے واقع پلازہ کو سیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ایکشن مختلف خلاف ورزیوں اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پلازہ مالکان کو پہلے بھی نوٹس جاری کیے گئے تھے مگر عملدرآمد نہ ہونے پر یہ سخت قدم اٹھایا گیا۔ کارروائی کے دوران متعلقہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پلازہ کو مکمل طور پر بند کر دیا جبکہ اطراف میں موجود دکانداروں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں