سٹاف گلہ پل کے نیچے موٹر سائیکلوں رکشوں کیلئے پارکنگ بنانے کا فیصلہ

سٹاف گلہ پل کے نیچے موٹر سائیکلوں  رکشوں کیلئے پارکنگ بنانے کا فیصلہ

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے ساتھ سٹاف گلہ کے ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی صبا سحر، صدر چیمبر آف کامرس احمد حسن مٹو سمیت متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹاف گلہ پل کے نیچے موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں اور ریڑھیوں کیلئے باقاعدہ پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی گجرات کو پارکنگ انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی جبکہ پیرا فورس کو خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کرنے اور ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں