حافظ آباد :فون سنتا نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جا ں بحق

حافظ آباد :فون سنتا نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جا ں بحق

پشاور سے کراچی جانے والی خان بابا ایکسپریس نے ٹکر مار دی ،موقع پر دم توڑ گیاپنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر کار کھمبے سے ٹکرا گئی ،سوار جاں کی بازی ہار گیا

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں مختلف حادثات میں2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پہلا حادثہ ٹھٹھہ کھوکھراں کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم نوجوان لائن کی پٹڑی کے ساتھ فون سنتاہوا جارہا تھا کہ اچانک اسے پشاور سے کراچی جانے والی خان بابا ایکسپریس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔دوسرا حادثہ پنڈی بھٹیاں کے قریب پیش موٹر وے ایم فور پر پیش آیا جہاں جنید نامی شخص کار میں سوار ہوکر فیصل آباد سے واپس آرہا تھا کہ ٹول پلازہ موٹروے کے قریب سائیڈ پر نصب پول سے اس کی گاڑی ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا،اسے فوری ٹی ایچ کیوہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں