مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ملازمین کی دفاتر بند کرنے کی دھمکی

مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ملازمین کی دفاتر بند کرنے کی دھمکی

حکومت 30 فیصد ڈسپیرٹی الائونس دے ،ایو انکشمنٹ کا نظام بحال کیا جائے :اسحاق میو

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سرکاری ملازمین کی تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) کے زیرِ اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی میں واسا اتحاد یونین کی صدر محمد اسحاق میو کی قیادت میں شرکت، صدر محمد اسحاق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کو 30فیصد ڈسپریٹی الا ئو نس دے ،پنشن اصلاحات لیو انکشمنٹ 17.Aکا سابق نظام بحال کیا جائے ،عدالتوں سے ریگولر ہونے والے ملازمین کو ورک مین کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے ۔کنٹریکٹ ملازمین کو تاریخ تقرری سے ریگولر کیا جائے ۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 31 مارچ کو لاہور میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور سرکاری دفاتر کی تالا بندی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں