حافظ آباد:نوجوان پر ڈنڈوں سے تشدد کر نے والے 5 ملزم گرفتار

حافظ آباد:نوجوان پر ڈنڈوں سے  تشدد کر نے والے 5 ملزم گرفتار

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )کسوکی پولیس نے نوجوان پر تشدد کرنے والے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

چند روز قبل بااثر افراد نے عاقب جاوید نامی نوجوان کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ڈی پی او کامران حمید کے حکم پولیس تھانہ کسوکی نے 9ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ ڈی پی او کامران حمید نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں