عاطف بٹ کے مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی لاگت پر تحفظات
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیدوار ایم پی اے پی پی 60 عاطف مسعود بٹ نے مریم نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گوجرانوالہ کے منصوبے کی لاگت اور شفافیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے ، تاہم اس کی متوقع لاگت تقریباً 16 ارب روپے ظاہر کی جا رہی ہے جو غیر معمولی طور پر زیادہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ذرائع کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اسی نوعیت کے منصوبے کو تقریباً 6 تا 8 ارب روپے میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت ممکن ہے۔