نوشہرہ :تحصیل ہسپتال میں فنڈز کی کمی ، آپریشنز محدود

نوشہرہ :تحصیل ہسپتال میں فنڈز کی کمی ، آپریشنز محدود

عمارت مکمل اور مشینری موجود ہونے کے با وجود ڈائیلسز سنٹر غیرفعال

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں فنڈز کی کمی کے باعث آپریشنز محدود ہو کر رہ گئے جس کے نتیجے میں مریضوں کو دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے ، ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر کی عمارت مکمل اور مشینری بھی آ چکی ہے مگر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسر وں کی عدم دلچسپی کے باعث ڈائیلسز سنٹر تاحال فعال نہ ہو سکا جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈائیلسز کی سہولت نہ ہونے کے باعث گردوں کے مریضوں کو گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں جانا پڑتا ہے جو مہنگے علاج کے علا و ہ مریض کیلئے کسی اذیت سے کم نہیں۔ واضح رہے کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کی تقریباً 6 لاکھ سے زائد آبادی اس واحد سرکاری ہسپتال پر انحصار کرتی ہے مگر حکومتی دعوؤں کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے میڈیسن فنڈ میں اضافہ کر کے آپریشن تھیٹر کو فعال بنایا جائے اور ڈائیلسز سنٹر کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں