سیکرٹری تعلیمی بورڈ کا نئے ہال میں امتحانات ،سکیورٹی کا جائزہ
کمشنر کا پیپرز کی ترسیل اور تقسیم کو بورڈ کی پالیسی کے مطابق یقینی بنانے کا حکم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سیکرٹری تعلیمی بورڈ پروفیسر رشید احمد بھٹی نے نئے تعمیر شدہ ملٹی پرپز ہال کا دورہ کیا اور وہاں منعقد ہونے والے امتحانات کے انتظامات اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران ریسرچ اینڈ کوآرڈی نیٹر آفیسر پروفیسر عاطف محمود تارڑ اور سکیورٹی آفیسر طارق غفور بھی سیکرٹری بورڈ کے ہمراہ تھے ۔علاوہ ازیں کمشنر/ چیئر مین تعلیمی بورڈ نوید حیدر شیرازی نے بھی تعلیمی بورڈ میں ملٹی پرپز ہال میں میٹرک (بوائز اینڈ گرلز) کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر نے حاضری شیٹس، رول نمبر سلپس کے مطابق ترتیب د ئیے گئے سیٹنگ پلان، سوالیہ پرچوں اور جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے پیپرز کی ترسیل اور تقسیم کو بورڈ کی پالیسی کے مطابق یقینی بنانے کا حکم دیا۔ کمشنر نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول میں بھی امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔