پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ
پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6کے تحت یادداشت پر دستخط کیے گئے گرین اکانومی کے مواقع پیدا ہونگے ،مصدق ملک،تعاون جا ری رہیگا ،نار ویجن سفیر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ،اسلام آباد میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے زیرِ اہتمام تقریب میں پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا یہ معاہدہ پاکستان میں کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف ملک کی کاربن مارکیٹ کو عالمی سطح پر تقویت ملے گی بلکہ گرین اکانومی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا حکومت ویسٹ مینجمنٹ، زراعت، ٹرانسپورٹ اور توانائی جیسے اہم شعبوں میں پائیدار ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ ناروے کے سفیر نے معاہدے کو دوطرفہ ماحولیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناروے ، پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی اہداف کے حصول میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔