ماموں کانجن:گراں فروشوں کو جرمانے ، پٹرول پمپ سیل
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اول چودھری محمد ابرار جٹ نے ماموں کانجن شہر اور مضافات میں گراں فروشی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانوں کا معائنہ کیا۔
کارروائیوں کے دوران پھلوں، سبزیوں، کریانہ سٹورز اور گوشت کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور ناپ تول کو چیک کیا گیا۔ موقع پر گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔چک 493 گ ب میں ایک پٹرول پمپ کا پیمانہ درست نہ ہونے پر اسے سیل کر دیا گیا۔